اکثر لوگ اپنی جِلد کو صحت مند رکھنےکے بارے میں علم نہیں رکھتے۔ خواتین کی بات کی جائے تو وہ اپنی جِلد کے حوالے سے بہت زیادہ حساس ہوتی ہیں اور اس سلسلے میں دنیا جہاں کے ہر مشورے پر عمل کرنے کے لیے تیار رہتی ہیں۔ تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ خواتین کے پاس موجود کئی ٹوٹکے اور بیوٹی کریمیں یا تو ان کی جِلد کو مزید خراب کردیتی ہیں یا پھر ان کے اثرات محض عارضی ثابت ہوتے ہیں۔
ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر صحت مند جِلد کے حصول کا دُرست طریقہ کیا ہے؟
اگر جِلد کی سائنس پر نظر ڈالی جائے تو ہمیںپتہ چلتا ہے کہ صحت مند جِلد کے لیے دو طرح کے ایسڈز اہم کردار ادا کرتے ہیں، ایک ایلفا ہائیڈرو کسی ایسڈز(AHAs) اور دوسرے بِیٹاہائیڈروکسی ایسڈز (BHAs)۔ یہ دونوں طرح کے ایسڈز، ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے باوجود انسانی جِلد کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان میں سے کسی ایک ایسڈ کو دوسرے پر فوقیت نہیں دی جاسکتی کیونکہ یہ جِلد کو صحت مند رکھنے کے لیے مختلف ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ ہرچندکہ مارکیٹ میں دستیاب کئی بیوٹی پراڈکٹس کے لیبلز پر آپ کو یہ ایسڈز نظر آئیں گے، تاہم کوئی نہیں جانتا کہ یہ ایسڈز جِلد کو کس طرح زیادہ صحت مند اور چمکدار بناتے ہیں۔
AHAs کیا ہیں؟
یہ ایسڈز،کیمیائی مرکبات کی ایک کلاس ہے، جو جِلد میں قدرتی طور پر پیدا ہوتے ہیں اور انھیں بیرونی ذرائع سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ AHAsکو ویسے تو کئی ذرائع سے حاصل کیا جاسکتا ہے، تاہم انھیں حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ گنا اور دودھ ہے۔ یہ ایسے پودوں سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے، جو Fruit Acidکلاس میں شامل ہیں۔ گنے میں گلائیکولک ایسڈ (Glycolic Acid)شامل ہوتا ہے۔ سائنسی لحاظ سے گنے میں موجود AHAکا مالیکیول سائز سب سے چھوٹا ہوتا ہے اور اسکن کیئر پراڈکٹس میں اس کی یہی قسم سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اپنے چھوٹے مالیکیول سائز کے باعث یہ جِلد میں انتہائی مؤثر انداز میں سرائیت کرجاتا ہے۔
AHAsکے فوائد
یہ جِلد کی بیرونی تہہ ایپی ڈرمس (Epidermis) اور گہرائی والی تہہ ڈرمس (Dermis)کے لیے فائدہ مند ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ جِلد کے مردہ خلیے اکثر جِلد کی بیرونی تہہ پر ٹھہر جاتے ہیں، جنھیں AHAsاپنی Exfoliativeاثرات کے باعث صاف کردیتے ہیں۔ یہ جِلد میں کولاجن کی پیداوار بھی بڑھاتے ہیں، جس سے جِلد تروتازہ اور جھُریاں دور رہتی ہیں۔ AHAsجِلد کی بیرونی تہہ کو ہموار اور رنگت کو صاف رکھتے ہیں جبکہ جِلد پر سخت کیمیائی صابن، فیس واش اور لوشن وغیرہ کے اثرات کو زائل کرتے ہیں۔ یہ جِلدسے جھریوں، گہرے نشانات اور ایکنی کے زخموں کو بھی ختم کرتے ہیں۔AHAsمیں شامل گلائیکولیک ایسڈ بالخصوص چکنی (Oily) اور ایکنی والی جِلد پر بہت اثر دِکھاتا ہے۔
حساس جِلد رکھنے والی شخصیات کی جِلد پر AHAsسے جلن کا احساس ہوسکتا ہے، اس لیے ایسی شخصیات کو اس کی کم شرح (4فی صد کے آس پاس) کی حامل مصنوعات کو استعمال کرنا چاہیے۔
AHAsفیس واش، ماسک، سیرم، کریم اورپِیلزمیں موجود ہوتے ہیں۔
BHAsکیا ہیں؟
انھیں سیلائی سیلیک ایسڈ بھی کہا جاتا ہے اور انھیں ایسپرین (Aspirin)سے حاصل کیا جاتا ہے۔ سائنس بتاتی ہے کہ BHAs نامیاتی (آرگینک) کاربوکسی لیک ایسڈز ہیں اور یہ AHAsسے اس لیے مختلف ہیں کیونکہ کاربوکسیل گروپ کی بِیٹا پوزیشن کے ساتھ ایک ہائیڈروکسیل گروپ جڑا ہوا ہے۔ یہ ایک خاصیت اسے AHAsسے مختلف بناتی ہے، بصورت دیگر دونوں ایسڈز کی بناوٹ ایک جیسی ہے۔
BHAsکے فوائد
اس کی سب سے عام مثال ایکنی کے خلاف استعمال ہونے والا سیلائی سیلیک ایسڈ(SA) ہے۔ اس ایسڈ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ چربی اور تیل کو جِلد میں جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس لیے یہ چکنی جِلد پر بہت مؤثر رہتا ہے۔ سیلائی سیلیک ایسڈاپنی انہی خصوصیات کے باعث اوور دی کاؤنٹر (OTC)ایکنی پراڈکٹس میں بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ اس میں مساموں میں شامل ہوجانے والے سیبم اور مٹی کو صاف کرنے کی فطری صلاحیت موجود ہے۔ اس طرح یہ مساموں میں پیدا ہونے والے بیکٹیریاز کو بے اثر کرکے جِلد پر نشانات نہیں پڑنے دیتا۔ بصورتِ دیگر یہ بیکٹیریاز آگے چل کر جِلد کو خراب کرنے اور قبل از وقت جھریوں کی وجہ بنتے ہیں۔
سیلائی سیلیک ایسڈ بیکٹیریا کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرتا ہے اور جِلد کے سخت پڑجانے والے حصوں کے علاج میں انتہائی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔جن پراڈکٹس میں اس ایسڈ کی شرح زیادہ ہو، وہ مسوں (Warts)کے علاج میں مفید رہتی ہیں۔
BHAsجِلد کی فطری موٹائی، جِلد کے مدافعتی نظام اور کولاجن کی پیداوار کو بہتر بناتے ہیں۔
جن لوگوں کوایسپرین سے کسی قسم کی الرجی ہو، انھیں اس کے استعمال میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ آغاز میں BHAsکی کم مقدار اور وقفے سے استعمال کرنا چاہیے اور پھر بتدریج اضافہ کرتے ہوئے اسے روزانہ استعمال پر لایا جائے، تاکہ جِلد اس کے اثرات کو جذب کرنے کی عادی بن سکے۔
کلینزر سے لے کر ماسک تک، ہر اسکن کیئر پراڈکٹ میں یہ دونوں ایسڈز موجود ہوتے ہیں۔ اسی طرح ایسا فیس واش استعمال کریں، جس میں سیلائی سیلیک ایسڈ موجود ہو۔ ایسے فیس واش سے کئی منٹ تک چہرے کا مساج کریں، تاکہ جِلد پر اسے اپنا اثر دِکھانے کا وقت مل۔ اپنی جلد کی حفاظت میں انتہائی احتیاط سے کام لیں اور ہمیشہ خوبصورت نظر آئیں۔
No comments:
Post a Comment