Latest Fashion Trends, Women Fashion, Hairstyles, Runway Shows, Jewelry, Beauty Tips, Makeup Tips, Eye Care, Lips Care, Pedicure and Manicure, Fashion News, Shoes, fashion styles, trends fashion, style clothing, fall fashion, spring fashion, Manish Malhotra Dress Collection, Pishwas, Blouse, Lawn Collection, Junaid Jamshed, Wedding Dresses, Formal Wear,
Saturday, May 14, 2016
Saturday, April 30, 2016
Wednesday, April 27, 2016
Tuesday, April 26, 2016
Tuesday, December 1, 2015
ہونٹوں کے لیے دیرپا موئسچرائزر
موسم سرما میں خشک ہوا اور کم پانی پینے کی وجہ سے ہونٹوں میں موجود قدرتی نمی ختم ہونے لگتی ہے، جس کے سبب ہمارے ہونٹ خشک ہونے لگتے ہیں اور پھر رفتہ رفتہ ان کی ساخت خراب اور رنگت سیاہ ہونے لگتی ہے۔
خشک پھٹے ہوئے اور سیاہ ہونٹوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے، دیسی نسخوں کے ساتھ ساتھ لپ بام اور لپ گلوز کا بھی استعمال کریں، چپ اسٹک بھی اس مقصد کے لیے دیرپا اور مفید ہے یہ آپ کے ہونٹوں کو دیرپا موئسچرائز فراہم کرے گی۔
ہونٹوں کی جلد بہت نازک ہوتی ہے، جلد ہی موسم اور ماحول سے متاثر ہو جاتی ہے۔ انہی باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے، جہاں سگھڑ خواتین موسم کے آغاز سے دیسی نسخوں سے کریمیں، لوشن تیار کر لیتی ہیں، وہیں بعض خواتین تیار لوازمات بھی خریدنا شروع کر دیتی ہیں، مگر کچھ ان جانے میں اپنے لیے غیر معیاری اور غیر موافق اشیا خرید لیتی ہیں، جو نہ صرف نقصان دہ اور پیسے کا ضیاع ہوتی ہیں۔ ایسی خواتین کسی ماہر جلد یا بیوٹیشن کے مشورے سے اپنے ہونٹوں کے لیے لپ اسٹک، لپ گلوز، لپ بام یا چپ اسٹک وغیرہ خریدیں، تو بہتر ہوگا۔ اگر آپ ان اشیا پر درج معلومات کو بھی غور سے پڑھ لیں، تو بھی نقصان سے محفوظ رہیںگی۔
ہونٹوں کے لیے کاسمیٹکس تیار کرنے والی کمپنیوں نے خواتین کی عمر کو مد نظر رکھتے ہوئے بھی مختلف رنگوں اور خوش بو کی لپ بام اور لپ گلوز یا چپ اسٹک تیار کی ہیں۔ آپ معمر ہیں، درمیانی عمر کی ہیں، طالبہ، یا ملازمت پیشہ خاتون ہیں، آپ کے لیے اس میں وسیع گنجائش موجود ہے، آپ اسے باہر جاتے ہوئے بھی لگا سکتی ہیں اور گھر میں بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ طالبات کے لیے یہ رنگ دار لپ اسٹک کا نعم البدل ہونے کے ساتھ ساتھ ہونٹوں کو بھی خو ش نما بناتی ہیں۔
موسم گرما کے رخصت ہوتے ہی وضع وضع کی لپ بام بازار میں آجاتی ہیں۔ ونیلا، اسٹرابیری، بنانا، ببل گم، کینڈی، لیمن اور پائن ایپل وغیرہ کی خوش بو سے مزین ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں خالص شہد، روغن زیتون اور ایلو ویرا وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامن ای کی ایک خاص مقدار بھی شامل کی جاتی ہے، تاکہ ڈی ہائیڈریشن اور خشک وسرد موسم کے باعث اڑ جانے والی ہونٹوں کی نمی کو بحال کیا جا سکے۔ خواتین اور لڑکیوں کے ہونٹ چوں کہ زیادہ نرم و نازک اور حساس ہوتے ہیں، لہٰذا عام طور پر انہیں ہر موسم میں اپنے ہونٹوں کی حفاظت کبھی دیسی نسخوں سے تو کبھی لپ اسٹک، چپ اسٹک، لپ بام، لپ گلوز، لپ فرائسٹنگ
کریم اور جل سے کرنی پڑتی ہے۔
کریم اور جل سے کرنی پڑتی ہے۔
خواتین اور لڑکیوں کے لیے دن کے اوقات میں موسم، دھوپ اور خشکی سے بچنے کے لیے ایسے لپ بام بہتر انتخاب ہو سکتے ہیں، جنہیں الٹرا موئسچرائزر لپ بام کہا جاتا ہے، یہ مختلف رنگوں اور خوش بوؤں میں بہ آسانی دست یاب ہیں، اسے لگانے سے ذائقے کی بھینی بھینی مسحور کن خوش بو بھی آتی ہے، ٹین ایج لڑکیاں اسٹرابیری، پائن ایپل، روزا ورلیمن کلرز اور فلیور پسند کرتی ہیں۔
چوں کہ اکثر گھرانوں میں غیر شادی شدہ لڑکیوں کا لپ اسٹک لگانا اب بھی معیوب سمجھا جاتا ہے اور حتی الامکان ان کے استعمال سے گریز کیا جاتا ہے، اس لیے وہ ایسے موسم سے نمٹنے کے لیے مختلف لپ گلوز سے استفادہ کر سکتی ہیں، جو ہونٹوں کی نمی اور تازگی برقرار رکھنے اور ان کو خوش نما ظاہر کرنے کے لیے خاصے معاون ہیں۔ ٹین ایج لڑکیوں کی دل چسپی کا مرکز آج کل چمک دار لپ بام ہیں۔ اسکول، کالج، یونی ورسٹی گرلز سمیت ورکنگ ویمن بھی اب انہیں لپ اسٹک پر فوقیت دیتی نظر آرہی ہیں، کیوں کہ لپ اسٹک کے مقابلے یہاں زیادہ مفید ہیں۔
موسم سرما میں چوں کہ ہونٹوں کے خشک ہونے، پھٹنے اور سیاہ پڑنے کی شکایت مرد و عورت کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی لاحق ہوتی ہے، لہٰذا اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے ایسی کریمیں اور جیل بھی تیار کیے ہیں، جو کہ فزی ڈرنکس کے ذائقوں اور خوش بوؤں سے مزین ہیں اور ہر ایک کی پسندیدہ ہیں۔
موسم سرما میں پیشگی ہونٹوں کی حفاظت ضروری ہے، لہٰذا آپ بھی اپنی جلد کی مناسبت سے ان رنگ برنگی اور خوش نما لپ گلوز اور بام سے ضرور استفادہ کریں۔
Sunday, November 15, 2015
Subscribe to:
Posts (Atom)